نقطہ نظر

208

تعلیم کا حاصل وصول
ہم جس دور میں زندگی گزار رہے ہیں یہ نفسی نفسی کا دور ہے یہاں ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکل جانا چاہتا ہے ہر کسی کا نظریہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمانا ہے۔ ہمارے معاشرے میں تعلیم صرف اور صرف روپیہ کمانے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو سکھانا چاہیے کہ تعلیم روپیہ پیسہ ہی نہیں یہ تمیز ہے، تہذیب ہے، تمدن ہے۔ تعلیم کا مقصد ایک سچا مسلمان ایک صالح انسان معاشرے میں پیدا کرنا ہے۔ ایسا انسان جو دوسروں کو بھی ترغیب دلائے کہ ہمیں کس طرح گھر، خاندان اور پڑوسی کے حقوق ادا کرنے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو شروع دن سے یہ بتلانا ہے تم اچھے اور برے کاموں اور باتوں میں فرق کرو، صحیح اور اچھے راستے کا انتخاب کرو۔
نمرہ اقبال، ضلع کورنگی شرقی
بڑھتی راہزنی پر قابو پایا جائے
راہ زنی کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، پولیس ان معاملات میں کوئی موثر اقدام کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔ ہرگلی میں کوئی نہ کوئی ان وارداتوں سے متاثر نظر آتا ہے، عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہیں، حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے اور متعلقہ اداروں کو توجہ دلائی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔
سمیرا فیصل، گول مارکیٹ، ناظم آباد نمبر3