اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ سے متعلق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کو اہم ٹاسک سونپ دیا،
سید نیر بخاری لانگ مارچ کے شرکاءکے استقبال کے لئے انتظامات کے انچارج ہونگے، نیر بخاری پیپلز پارٹی کی مرکزی صوبائی ڈویژنل تنظیموں کے باہمی رابطوں اور لائحہ عمل بارے مشاورتی اجلاس طلب کریں گے، نیر بخاری نے پیپلز پارٹی کی تنظیموں کا اجلاس(آج) طلب کر لیا جس میں لانگ مارچ کے استقبالیہ کیمپوں کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔