نواز شریف کوبھیجنے میںسب ایک پیج پر تھے‘حافظ حسین احمد

255

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پہلی بار نواز شریف کو علاج کے بہانے لندن بھجوانے میں اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن تینوں ہی ایک پیج پر تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن کے اداکاروں نے اسکرپٹ کے مطابق شاندار اداکاری کی۔لندن کے حوالے سے ذمے دار عمران خان قرار پاتے ہیں حالانکہ اس معاملے میں کپتان ان کے سامنے بے بس تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو دھوکا اور فراڈ قرار دیاگیا البتہ اس شریفانہ ڈرامے نے ریمنڈڈیوس کے شرمناک واقعے کی یاد تازہ کردی۔