ایمان کی طاقت کو شکست نہیں ہوسکتی، سید مردان شاہ

284

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے تحت بدین،ٹنڈوباگو،گولارچی،شادی لارج سمیت دیگر شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی میں مودی سرکار کا پتلا نذر آتش کردیا گیا، شرکاء نے پلے کارڈز بینرزاور کتبے تھامے ہوئے تھے جن میں ٹوٹ کر رہے گا ہندوستان،کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران کراچی اور حیدرآباد جانے داخلی وخارجی راستے بند ہوگئے۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی،جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ، نائب امراء،سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری، اسسٹنٹ سیکرٹریز سلیم جونیجو فتح خان کھوسہ مقامی ناظمین ایاز لطیف سومرو،پروفیسر علی احمد بلیدی، پیر علی احمد شاہ، علی گل ودیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ پاکستان تکمیل کشمیر کے بغیر نامکمل ہے عزم وایمان کے ساتھ جہاد کیا جائے تو شکست کبھی نہیں ہوتی افغانستان میں مجاہدین کی فتح نے بتایا کے ایمان کی طاقت کو شکست نہیں ہوسکتی کشمیری عوام کو ظلم سے نجات دلوانا مالی انتظامی اور عسکری لحاظ سے اس لیے ضروری ہے کہ ریاست ان کی مدد کرے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے فیصلے پر عمل کرواتی ہیں لیکن مسلمانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کرتی کشمیر مجاہدین پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی مدد کرنے ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی ہے۔ اسلامی ملکوں اور عالمی اداروں حکومتی طاقتوں سے بھارتی افواج اور مودی سرکار کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر مجرمانہ خاموشی کے بجائے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔