شہباز شریف سے ملاقات میں آصف زرداری اپنا کھانا ساتھ لے گئے

755

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اپنا کھانا ساتھ لے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی تھی جس پر وہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔

دعوت پر آمد پر شہباز شریف، مریم نواز حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں کورونا پروٹوکول کا خاص خیال رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ظہرانے میں اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے، ان کا اسٹاف کھانا لے کر آیا جس میں کی ادویات بھی شامل تھیں۔