ٹینس کھیل کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں،محمد جاوید

211
حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید شاٹ کھیل کر چمپئن شپ کاا فتتاح کررہے ہیں،دوسری تصویر میں کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

حیدرآباد (جسارت نیوز)ٹینس کھیل کے فروغ کیلیے بھرپور کام کر رہے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقے مل سکیں اور نوجوان کھلاڑی شہر اور ملک کا نام روشن کر سکیں ،ان خیالات کا اظہار حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے 65ویں SSBحیدرآباد ڈویژنل رینکنگ چمپئن شپ کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نھوں نے کہا کہ ہی چمپئن شپ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جس میں حیدرآباد کے کھلاڑی بھر پور انداز میں شرکت کر رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ چمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی ۔