پی پی حکومت ہوتی تو کشمیر کی تاریخی حیثیت تبدیل نہ ہوتی، زرداری

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت کے تسلط سے آزادی کیلیے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی جدوجہد پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی جرات نہ کرتے، افسوسناک امر یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر حکومت پاکستان نے نہ صرف قومی یکجہتی کوسبوتاژ کیا بلکہ سفارتی سطح پر بھی موثر آواز نہیں اٹھائی، موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بزدلانہ خاموشی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمارا تعلق اور رشتہ کشمیر کے عوام سے ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کریگی۔