راولپنڈی‘ تھیٹر میں تماشائی کی فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر جاں بحق

344

 راولپنڈی:راولپنڈی کے تھیٹر میں تماشائی کی فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر نویدالحسن جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع تھیٹر میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں اسٹیج ڈانسر نوید الحسن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ڈرامہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے نشہ میں دھت شخص نے کی، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگرملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔