مسئلہ کشمیرپر سب ساتھ ہیں، یوسف رضا گیلانی 

207

اسلا م آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں ہم نے پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیرپر سب ساتھ ہیں ہم پاک افواج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کےلئے تیار ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کو رولز کے مطابق ایوان چلانا پڑے گا،میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیرخارجہ کی جانب سے جوکچھ ایوان میں کیا گیا اس کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی. جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جس معاملے کی آپ نے بات کی اس کوہم نے کبھی اہمیت نہیں دی وزیرخارجہ نے جس لیول پربات کی میں اس لیول پربات نہیں کرناچاہتا۔

یوسف گیلانی نے کہا کہ پارٹی احتجاج کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے روک دیا آج بھی کچھ دوستوں کاخیال تھا کہ احتجاج کیا جائے اجلاس میں ہم نے پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیرپر سب ساتھ ہیں چیئرمین سینیٹ کو رولز کے مطابق ایوان چلانا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کوئی دباو نہیں، دلاور گروپ کے کردار سے متعلق پارٹی قیادت کوآگاہ کردیا ہے دلاور گروپ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کوغیرفعال کردیاہے.

انہوں نے اپنی ذات کو قانون سمجھ لیا ہے پارٹی کو اگر مجھ سے بہتر اپوزیشن لیڈر ملتا ہے تو بے شک بنا دے۔یوسف گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں میرے گھر پر موجود ہیں اور چیئرمین پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے حوا لے سے مشاورت کر رہے ہیں