صبح نو ویمنز نیشنل رینکنگ ٹینس

277

اسلام آباد(جسارت نیوز)صبح نو ویمنز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روزسارہ محبوب،شیزا ساجداور مہک کھوکھرنے ویمنز سنگلز میں سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے دوسرے روز لیڈیز سنگلز کوارٹر فائنلزمیچز میں سارہ محبوب نے سحر علیم کو 6-1، 6-2سے،شیزا ساجد نے نور مشتاق کو 6-4, 6-0;سے اور مہک کھوکھر نے کائنات علی کو 6-4، 6-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔