دھرتی کی حفاظت کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں، زرداری

135

اسلام آباد(آ ن لائن )پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہدھرتی کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو اور قابل فخر بیٹے ہیںجب کہ حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کے مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں ، دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔