اعصام الحق کاسوڈ ڈی فرانس ٹینس سے باہر

121

پیرس (جسارت نیوز)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے پارٹنر الیگزینڈرنیڈووایسوف کا اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں سفر تمام ہوگیا۔ ان کو اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کے لائیڈ گلاسپول اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہیری ہیلیواارا نے شکست دی۔اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے مشہور شہر لیون میں جاری ہے۔انگلینڈ کے لائیڈ گلاسپول اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہیری ہیلیواارا نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سیشکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔