سڈنی(جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ آج ہوگی، جس میں دورہ پاکستان کی منظوری کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ میٹنگ میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی بات ہوگی، اجلاس میں 24سال بعد ہونے والے دورے کی منظوری کی توقع ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں کوچ جسٹن لینگر کو مزید توسیع دینا بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے پاکستان میں 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے ۔