لاہور (کامرس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں-وزیر اعلی عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،ڈیرہ غازی خان بار ایسوسی ایشن، ٹریڈرز اور پی ٹی آئی کے وفود نے ملاقاتیں کیں-وزیر اعلی عثمان بزدارنے صنعت کاروں، تاجر برادری اوروکلاء برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے –