چینی سرمایہ کاری سے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،  پیاف

304

لاہور: پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا ہے کہ چین کی سرمایا کاری پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی ، ملکی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔چین کے تجربے اور ملک کی افرادی قوت کے استعمال سے ملکی انڈسٹریز میں انقلاب آئے گا۔

چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو معیشت کو بحال کرنے اور صنعتوں میں جدید ترین ٹیکنا لوجی منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے نئے دور اکا آغاز ہو گا۔ سی پیک روٹس پر چین کے تعاون سے صنعتی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا   ہو رہے ہیں۔چین کی حکومت سے تجارتی معاہدوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوکل اندسٹری متاثر نہ ہو۔ سیئنر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے چین کے ساتھ تجارت از حد ضروری ہے۔

چین اور پاکستان کی ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کی لین دین کی جائے جس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔ چین کے ساتھ پاکستان کو تقریباــ دس ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا ہے جس کو کم کرنے کا واحد طریقہ چین کے ساتھ تجارت کا فروغ ہے۔پاکستان کے چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکلنے اور تجارتی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میںخوب مدد ملے گی۔سیئنروائس چیئرمین  پیاف ناصر حمید خان نے کہاحکومت کی معیشت کی بحالی کے لئے  آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے دوست ممالک سے تجاتی معاہدوں اور نرم شرائط پر قرضوں کی بدولت  ملک کو بحران سے نکالنے کی کو شیشیں قابل تعریف ہیں۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستانی وفد سے چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین ہی کی ہے اور اس میں مستقبل میں مزید اضافہ سے ملکی انڈسٹریز ترقی کرے گی کیونکہ چینی کمپنیوں کے پاس تجربہ اور پاکستان کے پاس وافر افرادی قوت ہے