پشاور پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب 11 اشتہاری گرفتار کرلئے

311

 پشاور: پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 11 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔97  مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کے مطابق 59 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور13 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ مصدقہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران جیل سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ سمیت اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو بھی گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر17 عدد پستول،4 عدد کلاشنکوف اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئےاور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔