کوئٹہ: چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

210

کوئٹہ: چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جی ڈی اے ماڈل پارک میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عنایت حسین، جی او سی 44 ایس ایس ڈی تھے جبکہ اس موقع پر سول انتظامیہ اور دیگر افسران جن میں جاوید جسکانی، ڈی آئی جی مکران،کیپٹن جمیل احمد، ڈی سی گوادر،اظہر علی شاہ، پاک سائیکلنگ فیڈریشن،اے سی گوادرکیپٹن اطہر عباس، اے پی ایس گوادر اور گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول گوادر کے طلباءبھی موجود تھے۔

مقابلہ 30 جنوری سے 2 فروری 2022 تک گوادر میں سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک بھر سے آفیسران سمیت 171 شرکاءنے شرکت کی۔ ریس کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایلیٹ کیٹیگری، جونیئر کیٹیگری اور انڈر 17 کیٹیگری شامل تھی۔ میرین ڈرائیو عریبین نائٹ ہوٹل سے شروع ہوکر پیشکان چیک پوسٹ تک تھی۔ ریس میں مرد اور خواتین دونوں نے حصہ لیا۔