جماعت اسلامی کوئٹہ میں 20فروری کو عظیم الشان دھرنا دیگی

268
قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ جماعت اسلامی کوئٹہ کے لاکھوں آبادی کے حقوق کے حصول ہے۔

حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارکرنے اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے 20فروری کو عظیم الشان دھرنا دیگی کوئٹہ سے منتخب نمائندے، صوبائی حکومت وضلعی انتظامیہ کو عوام کے مسائل نظر نہیں آتے سیوریج سسٹم،برساتی نالے، صفائی وٹریفک کا بدترین نظام ،تعلیم وصحت کے ادارے ہڑتالوں کے نام پر تباہ لیکن انتظامیہ وحکومت خاموش تماشائی کامنفی کرداراداکررہے ہیں صرف اخبارات میں دعوﺅں وبے عمل اعلانات کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں کمی کے بجائے روزافزوں اضافہ ہورہے۔عوام الناس حقوق کے حصول ،مسائل کے حل اور حکمرانوں کو مسائل حل کرنے پر مجبور کرنے کیلئے 20فروری گھروں سے نکل کردھرنے میں شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دھرنے کی تیاری کے حوالے سے مختلف کارنرمیٹنگزواجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرسلطان محمدمحنتی ،نائب امراءڈاکٹر نعمت اللہ ،قاضی عبدالرحمان عارف ،افتخار احمدکاکڑ ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے تیاریوں کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی اور گھر گھر پبلک مقامات پر جاکر عوام کو دھرنے کی دعوت دیں تاکہ عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے دھرنے میں شرکت کریں دھرنے کی کامیابی کوئٹہ کے لاکھوں پریشان عوام کی کامیابی ہے ۔حکومت ڈاکٹرزکی ہڑتال ختم کرکے کوئٹہ کے نجی ہسپتالوں کو فعال کریں ہڑتالی ملازمین، طلباءکو ان کے جائز حقوق دیں اورڈاکٹرزوطلباءاور ملازمین بھی عوام کی بہتر خدمت،دیانت سے جدوجہد کو اپناشعار بنائیں