اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین میں دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین میں دھماکا ہو ا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ سلنڈر بلاسٹ کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔