انسانی اسمگلنگ میں ملوث کوئٹہ سے گرفتار ملزم کراچی منتقل

305

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بلوچستان میں کی گئی ایک کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی چھاپا مار ٹیم نے مقدمہ نمبر17/22 میں مفرور ملزم رضا لہری ولد ماروو کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا مقدمہ دفعہ3/4 اور5 پریونشن آف اسمگلنگ ان پرسن ایکٹ 2018 کے تحت درج تھا، ملزم کوئٹہ بلوچستان کے محکمہ صحت کا سرکاری ملازم اورکوئٹہ کے شیخ زید اسپتال کارہائشی ہے ملزم انسانی اسمگلروں اور اغوا کرنے والوں کے ایک منظم گروہ کا کارندہ ہے جس کو گرفتاری کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر کراچی اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں