کوئٹہ ،محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی، ریزیڈ نسی حملہ میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار

91

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)محکمہ انسداد دہشت گردی نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے زیارت ریزیڈ نسی حملہ میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میںخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار دہشت گرد سال 2013ء میں زیارت ریزیڈنسی پر حملے میں ملوث تھاجس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔