کوئٹہ ،دکی میں مٹی کا گودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک

153

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ دکی کے مقامی کو ئلہ کان میں پیش آیا ہے ۔نعش کان سے نکال کر دکی کے سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی ۔جہاں متوفی کی شناخت عبدالحلیم ولد حاجی خوازک قوم کاکڑ سکنہ افغانستان کے نام سے ہو ئی ہے۔ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کرکے آبائی افغانستان روانہ کردی گئی ۔