سکھر ،پولیس کا جرائم میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن

181

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، اے سیکشن پولیس نے حدود میں دوران کارروائی گٹکا فروش عمران مغل کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے قبضے سے 80 عدد گٹکا برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا، بی سیکشن پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیوں میںمنشیات گٹکا، دیسی شراب برآمد کر کے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا، منشیات فروش ملزم کامل عباسی کے قبضے سے 50 عدد گٹکا جبکہ ملزم عبداللہ مہر کے قبضے سے 3 عدد دیسی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ، ملزمان کیخلاف مقدمات در ج کر لیے گئے۔