زرداری نے20 لاکھ ایک4 اراضی معمولی رقم کے بدلے فروخت کردی ،قادر مگسی

212

بدین(نمائندہ جسارت ) کراچی، ٹھٹہ، بدین کی ساحلی پٹی سمیت جامشورو کی 20 لاکھ ایک4 اراضی آصف زرداری نے معمولی رقم کے بدلے فروخت کردی ہے، سندھ میں پی پی کی حکومت برقرار رہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے، ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے بدین میں ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما شاہنواز کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے دو رخ ہیں، دونوں جماعتیں جب اقتدار میں ہوتی ہیں تو لوٹ مار کرتی ہیں، وفاق اور سندھ دونوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے اس کے باوجود یہ عوام کو کچھ بھی نہیں دے سکے ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن قریب ہوتا ہے تو یہ دونوں جماعتیں لسانی نعرے لگا کر کراچی سمیت سندھ بھر میںچمپئن بننے کی کوشش کرتی ہیں، دونوں کا کام یہی ہے کہ عوام کو ڈراو¿ اور خوف پر اپنی حکومت قائم کرو، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی 15 سالوں سے اقتدار میں ہے کسانوں کو پانی اور کھاد کی قلت ہے لیکن اپنی زمینوں اور سرکاری زمینوں پر جہاں پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ آباد ہیں اور وہاں تک پانی پہنچ رہا ہے، آٹا اور چینی مہنگی ہے اور یہی لوگ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔