سرگودھا چیمبر کے رکن شیخ مسعود احمد کی عامر عطا باجوہ کو مبارکباد

174

سرگودھا (اے پی پی)انجمن تاجران ڈیری روڈ کے صدر اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن شیخ مسعود احمد نے عامر عطا باجوہ کو ٹیکس ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عامر عطا باجوہ کو وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے سرگودھا میں ٹیکس ایڈوائزر مقرر کرنا سرگودھا کے لیے اعزاز کی بات ہے، اس سے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عامر عطا باجوہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ ٹیکس کے حوالہ سے بہترین آگاہی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداران پر اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس نے ہر معاملے میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا یہی وجہ ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب آصف جا نے عامر عطا باجوہ کو سرگودھا میں ٹیکس ایڈوائزر مقرر کیا اس سے تاجروں کو ٹیکس کے حوالہ سے آگاہی حاصل ہوگی۔