چیف جسٹس کل مدت کے آخری دن سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس کافیصلہ سنائیں گے

605

سپریم کورٹ آف پاکستان سندھ میں بلدیاتی اختیارات کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدکل اپنی مدت کے آخری دن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے۔

خیال رہے کہ بلدیاتی اختیارات کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے 2017 میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد 10 سال بطور سپریم کورٹ جج اور 2 سال 2 ماہ 10 دن بطور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل ریٹائر ہوجائیں گے۔