کوئٹہ‘ فضل الرحمن کی آمد کے موقع پر تھریٹ الرٹ مسترد

334

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مفتی محمد خان نے سی پی او کی جانب سے فضل الرحمن کی آمد کے موقع پر ٹھریٹ الرٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد جمعیت کے دورے پر خوف پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ پارٹی سرگرمیاں بلاخوف و خطر جاری رہیں گی، اپنی قیادت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سربراہ جمعیت کے بلوچستان آمد سے انقلابی نتائج برآمد ہوں گے، قائدین جمعیت دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔