جماعت اسلامی سکھر کے وفد کی نو تعینات ایس ایس پی سکھر سے ملاقات

124

سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھروکی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے سکھرمیں نو تعینات ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری،امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ،ایڈووکیٹ سجاد بھٹو،ایڈووکیٹ طارق راجپر،اسداللہ تنیواور محمد اسماعیل تنیو شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد نے ایس ایس پی سکھر کیساتھ عوامی مسائل پر تبادلہ خیالات کیا، اورامن و امان کی صورتحال سمیت ضلع بھر میں پولیس سے متعلق شہری مسائل کے حل کیلیے جماعت اسلامی کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔