سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے مدرسہ نورالھدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی (ضلع سکھر) کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے اساتذہ اور طلبہ سے بھی ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، مہتمم مدرسہ نورالھدیٰ باگڑجی میر ہزار خان لاشاری نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو مدرسہ کی تعلیم و تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کی حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کیا۔