حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ محاذ مرکز کی جانب سے سندھ میں زمینوں پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے آنکھوں پر کالی پیٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور 4 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر محاذ کے چیئرمین نواز شاہ نے کہاکہ سندھ کی لاکھوں ایکٹر زمین پر قبضہ کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور زرداری سندھ کی تقسیم کے منصوبے میں شامل ہیں۔