عمران نیازی کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے، احسن اقبال

258
عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،احسن اقبال

ناروال: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آج دنیا کی کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی بھی حکومت ایک سال میں کرپشن کے 16 درجے انڈکس سے نیچے نہیں گری۔ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی کرپشن انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی اور چوری الیکشن کمیشن نے پکڑ لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج خود کرپشن کرنے والے دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ قوم آج عمران خان سے غیر ملکی تحائف اور انکم ٹیکس کا حساب مانگ رہی ہے۔