دبئی میں اوور سیز پاکستانیوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر سوالات کی بوچھاڑ کردی جس وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دبئی میں اوور سیز پاکستانیوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ اسد قیصر کے سامنے ناراض پاکستانیوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق لے کر کیا کریں جب ملک میں ان کی زمینوں پر قبضے ہوں اور کوئی سننے کو تیار نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں سے زرمبادلہ مانگا، اب الٹا اوورسیز کے موبائل فونز تک پر ٹیکس لگادیا۔
اسد قیصر سے جواب نہ بن پڑے تو تقریب چھوڑ کر چلے گئے، صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی، تو یہ کہہ کر نکل گئے کہ بس ابھی آتا ہوں۔