مہلت

595

کتنا بڑا نقصان و خسارہ ہے جب ہمیں معلوم ہو کہ آپ کا انویسٹ کیا ہوا پیسہ ڈوب گیا یا آپ کا چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہو گیا تو اس وقت کیا کیفیت ہو گی ایسا لگے گا کہ سب غارت ہو گیا سب محنتیں تباہ و بر باد ہوگئیں،کوشش بے مقصد ہوگئی اپنی زندگی بوجھ لگنے لگی ۔یہ تو دنیا کی زندگی کی کیفیات ہیں جب آخرت میں سب اعمال خس وخاشاک کی طرح اُڑ جائیں گے تو کیا حال ہو گا ،مہلت عمل بھی ختم ہو جائے گی کچھ نیکیاں نیت کی خرابی سے تہ تیغ ہو جائیں گی کچھ احسان کے تیشہ چلا کر اپنی کھیتی کو خراب کرنے والے اعمال ۔حقوق و فرائض ،غفلت نے نیکیاں اڑا دی غرض اعمال کی کھیتی میں ایسا پالا چلا کہ زندگی کی کتاب سے تمام نیکیاں ختم ہو گئی اور انسان تہی دست رہ گیا میںسورہ عصر میں اسی وقت کی قسم کھا کر اسکی اہمیت کا احساس دلایا ہے یہ وفا صرف ان سے ہی نبھاتا ہے جو اسکی قدر کریں جس مقصد کے لیے انسان کو پیدا کیا اس مقصد کے لیے اپنی زندگی لگا دیں اپنی نیتوں کو صرف اللہ کے لیے خالص کر لیں وقت سال جلد گذر جاتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ہمیں اپنی موت سے قریب بھی کر رہا ہوتا ہے ابھی نئے سال کی شروعات اسی خالص نیت سے کریں کہ ہم ہر کام اللہ کی خوشنودی کے لیے کریں گے ہر وقت اس سے ملاقات کی تیاری کی فکر ہو گی ابھی مہلت عمل باقی ہے۔اپنی پلاننگ کریں اس رب کو راضی کرنے کی جس کے قبضہ قدرت میں پوری کائنات ہے جنت آزمائش و تکلیفوں سے ڈھانپ دی گئ ہے اس کے حصول کے لیے آزمائش و تکلیف برداشت کرنا شرط ہے ۔