دیانتدار قیادت ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ، مردان شاہ

203

 

بدین (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع بدین کے تحت سندھ حکومت اور جماعت اسلامی میں بلدیاتی کالے قانون پر مذاکرات کامیاب ہونے پر اظہارِ تشکر منایا گیا کارکنوں نے شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نائب امراء سید داود شاہ گیلانی اللہ بچایو ہالیپوٹہ غلام رسول احمدانی عبدالکریم بلیدی، محمد موسیٰ ملاح جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سلیم جونیجو جماعت اسلامی یوتھ ضلع بدین کے صدر سردار علی اکبر بھوت ودیگر نے خطاب کیا۔جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سمیت کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف مسلسل جدوجہد سے جماعت اسلامی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں سے متعلق تمام مطالبات تسلیم کرلیے شہری حکومت کو جن حقوق سے محروم رکھا گیا تھا وہ حقوق دوبارہ حاصل کرلیے جو ادارے غصب کرلیے گئے تھے وہ بھی واپس کردیے اور طلباء کے لیے بھی خوشخبری سنائی گئی۔ طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کردیا گیا جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد رنگ لائی بلدیاتی انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرلے گی جماعت اسلامی ترازو کے نشان پر ضلع بدین کی یونین کونسل میں امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا بدین ضلع جو گنے اور ٹماٹروں کی کاشت میں اول ہے لیکن ضلع بدین موجودہ وقت میں کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے سرکاری دفاتر میں رشوت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہوتا منتخب نمائندے صرف الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں ووٹ حاصل کرنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ہم اللہ دھرتی پر اللہ تعالیٰ کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی کے پاس تربیت یافتہ ایماندار افراد موجود ہیں ایماندار قیادت ہی مسائل حل کرسکتی ہیں۔