پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت نہیں بچے گی، وفاقی وزیر اسد عمر

317
پاکستان میں خواتین کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی مسائل کا سامنا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت نہیں بچے گی جو کچھ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے،کراچی میں جدیدٹرانسپورٹ کانظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کے لوگ گرین لائن میں سفرکررہے ہیں ،لاکھوں کی تعدادمیں لوگ گرین لائن بس میں سفرکرچکے، جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے، وہ گرین لائن میں سفرکریں۔

اسد عمر نے یہ باتیں کراچی میں کو آپریٹو مارکیٹ بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو، مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں، حل کسی نے نہیں کیا، ساری پارٹیاں شریک اقتدار رہیں لیکن معاملہ حل نہ کرا سکیں،اب دوبارہ مردم شماری ہوگی جو شفاف ترین ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں ہمیں کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے اور کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئیگی، سرکلر ریلویکا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائیگی ، کراچی کیلوگ بوند بوند پانی کے لیے ترستے ہیں، ہم کراچی کیمسائل حل کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔اسد عمر نے مخالف جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کسی سے بھیک مانگنے کو تیار نہیں ہے،کان کھول کر سن لو کراچی کو بے اختیار چلانے کا وقت ختم ہوگیا۔ان کاکہنا تھا کہ مئی سے مردم شماری شروع اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے، نتیجہ وہی ہو گا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔