دہشتگردی کا خطرہ، مولانا فضل الرحمن کی چمن آمد پر پابندی

130

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے 31جنوری کو ہونے والے جلسے میں دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی چمن آمد پر پابندی عاید کردی گئی ہے، مولانا فضل الرحمن کا دورہ چمن منسوخ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر چمن نے کمشنرکوئٹہ ڈویژن کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن چمن دورہ منسوخ کریں، سیکورٹی کلیئرنس نہیں ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن چمن نہیں آئیں، مولانا فضل الرحمن کوسیکورٹی کلیئرنس نہیں دے سکتے، دہشت گردحملوں کا خطرہ ہے، لیویز ناکے پر حملے کی ذمے داری ٹی ٹی پی قبول کرچکی ہے۔