غلط معلومات پھیلانا ملکی سالمیت کیلیے خطرہ ہے ‘ آرمی چیف

313

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے‘ غلط معلومات کا پھیلانا رائے سازی کو متاثرکرتا ہے ‘ غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور کور کی فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔