رائے ونڈ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی‘ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے‘ عمران مافیا نے دیدہ دلیری سے ملک کے ہر شعبے میںہاتھ صاف کیا۔