اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا

89

پشاور (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآ ف کامر س اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی ) کے ایگزیکٹیو ممبر رشیداحمد پراچہ نے ا سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈھوڈا روڈکوہاٹ کی انٹری پوائنٹ کی پختگی اور گیس کنکشن فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ،پاک آرمی اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جمعہ کو جاری بیان میں رشید احمد پراچہ ، کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور ایس آئی ڈی بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک طاہر خٹک اور یونس خٹک نے کہا کہ مذکورہ راستہ کی پختگی اور یہیں سے گیس کی فراہمی سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے بیشتر مسائل حل ہو گئے ہیں اور اب کوہاٹ میں صنعتی ترقی ممکن ہوجائے گی جو روزگار، علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گی۔ کوہاٹ کی بزنس کمیونٹی بھی ہمیشہ ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ ہے اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھتے ہوئے علاقہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔