اوساکا بیٹریز تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشنل اسپانسر بن گیا

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوسا کا بیٹریز کو پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ پاکستان سپر لیگ سیون کا آفیشل اسپانسر بننے کا اعزاز ملا ہے۔ اوسا کا بیٹریز کو اس میگا ایونٹ کا اسپانسر بننے کا یہ اعزاز تیسری بار ملا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اوساکا بیٹریز پاکستان کی نیک نامی اور ترقی کی ہر کاوش میں عملی کردار ادا کررہا ہے۔ اوساکا بیٹریز کا پی ایس ایل 7کے آفیشل اسپانسر بننے کا اعلان کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیاگیا جس میں اوساکا بیٹریز کی جانب سے ڈائریکٹر آپریشنز، محمد مصطفی بن طلحہ نے نمائندگی کی ۔ جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے شرکت کی۔مشترکہ پریس کانفرنس میںمحمد مصطفی بن طلحہ نے پی سی بی کے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اوسا کا بیٹریز کومیگا ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ انہوںنے پی سی بی کے مارکیٹنگ پارٹنرٹرانس گروپ، رائو عمر اورسلمان نصیر کاشکریہ ادا کیااور کہا کہ انہوں نے اوساکا بیٹریز کو تیسری مرتبہ پی ایس ایل اسپانسر کرنے کا موقع فراہم کیا۔پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر نے اوساکا بیٹریز کو ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش آمد ید کرتے ہوئے کہااوساکا بیٹریزپی سی بی اور پی ایس ایل کی جو پارٹنر شپ ہے وہ بڑی پرانی ہے۔