چین نے زیرحراست بھارتی شہری کو واپس کردیا

252

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بھارت کی متنازع سرحد سے چین کے علاقے میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے والے بھارتی شہری کوواپس بھیج دیا۔ چینی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ غیرقانونی طورپرسرحد عبور کرنے والے سے معمول کے مطابق سوالات پوچھے گئے اورانسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد فراہم کی گئی۔