تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ہیکروں نے سرکاری ٹیلی وژن چینل کو ہیک کرکے خامنہ ای کو پھانسی کا مطالبہ کردیا۔ ہیکروں نے ٹی وی پر حکومت مخالف عوامی رہنما مسعود رضوی اور ان کی اہلیہ مریم رضوی کی تصاویر نشر کیں۔ ٹی وی پر کارٹون بھی دکھایا گیا ، جو خامنہ ای کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔ دوسری جانب سے مجاہدین خلق نایم تحریک نے سرکاری ٹیلی وژن ہیک ہونے اور اپنے رہنما کی تصویر نشر ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ ٹی وی چینل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل کو 10 سیکنڈ کے لیے ہیک کیا گیا،جس کے بعد فوری طور پر چینل کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔