زرداری مافیا نے جماعت اسلامی کو دھوکہ دیا ہے، علی زیدی

521
پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زرداری نے کہا ہے کہ مافیا کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے برعکس ہے ،  جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ہے،جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یہ مافیا ہر چیز پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس مافیا نے 14سال سے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ،علی زیدی نے کہا کہ یہی وعدے وزیر اعلی نے ٹرانسفارمیشن پلان کی میٹنگز میں کیے تھے لیکن جب پوچھا گیا کہ وعدہ کب پورا کریں گے؟ تو وزیر اعلی نے تاریخ دینے سے انکار کیا، جب وعدہ پورا نہیں کیا تو میں سی ایم ہائوس میں میٹنگ سے واک آئوٹ کر گیا تھا،علی زیدی نے کہا کہ اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کی بجائے کالا قانون متعارف کرا دیا ہے، سندھ کے لوگ جانتے ہیں کہ زرداری مافیا نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وفاق انہیں پولیس کو اپنی ذاتی ملیشیا کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 27فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔