پشاور پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون

226

پشاور: پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ان کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ہفتوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 136اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے سمیت 28 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ۔ تمام سہولت کاروںکا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور مختلف سہولیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔