پشاور پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث افغان باشندے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

238

پشاور: پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ہیروئن، آئس اور دیگر منشیات میںملوث افغان باشندے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد، تھانہ بڈھ بیر اور تھانہ رحمان بابا کی حدودمیں ہیروئن، آئس اور دیگر منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ایک افغانی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ اور ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عبداللہ جلال نے تین ملزمان نور بہادر ولد سیف الملوک، شمشیر ولد الف خان اور خالد عرف خالدے ولد فلک نیاز کو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر پشاور کے رہائشی ہیں۔

تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے ایک کلو گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن، تین سو گرام آئس اور تین کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔