اسٹیٹ بینک بل کی منظوری میں یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، فواد چوہدری

430

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری میں ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں۔

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الحمدللّٰہ ایک اور دن میں ایک اور کامیابی ملی، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوئے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے،

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔