اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسپتال کے پیسے پارٹی فنڈ کے لیے استعمال کرنا گھناو¿نا جرم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاو¿نٹ جبکہ عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناو¿نے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔