اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و قانونی ماہر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ کسی کی تاحیات نا اہلی نہیں ہونی چاہیے تاہم کسی کی ذات کے لیے پٹیشن دائر ہونی چاہیے نہ ہی سپریم کورٹ بار کو اس ایشو میں پڑنا چاہیے۔ جمعرات کے روز عدالت عظمیٰ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خلاف دائر ہونیوالی درخواست پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے بیرسڑ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر مفاد عامہ میں درخواست ہو تو سپریم کورٹ بارکو درخواست دائر کرنی چاہیے۔ تا حیات نااہلی کے خلاف متاثرہ فریقین کو خود درخواست دائر کرنی چاہیے ، سپریم کو رٹ بار کو اس معاملے پر دور رہنا چاہیے ۔