پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

476

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ پولیس نے پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،3کلاشنکوف ، 2رپیٹر ، 1تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد،2ملزمان گرفتار،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میںایس ایچ او یارک رفیق خان و نفری پولیس نے پشاور بائی پاس روڈ پر اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او یارک رفیق خان ہمراہ انچارج چنڈہ چیک پوسٹ محمدحنیف و نفری پولیس دوران ڈیوٹی چنڈہ چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک گاڑی پیجارو نمبر LEB-8819جو کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہی تھی، کو روکا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام عقل خان ولد اول خان قوم آفریدی سکنہ رنگ روڈ پشاور جبکہ ساتھ دوسرے شخص نے اپنا نام سجاد خان ولد غالب قوم خصیل مہمند سکنہ متنی (پشاور)بتایا، گاڑی مذکورہ کو مشکوک پاکر گاڑی کو مکمل چیک کیا گیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3کلاشنکوف،2 رپیٹر،1 سیمی آٹومیٹک تیس بور پسٹل، 6 میگزین ہمراہ اسلحہ اور 25عدد کارتوس برآمد کر لئے جو کہ غیر قانونی طور پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان سمگل ہونے جا رہا تھا، جرائم پیشہ عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملاتے ہوئے گاڑی و اسلحہ مذکورہ کو حسب ضابطہ تحویل میں لے کر ملزمان مذکورہ بالا کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔