پشاور: پرائیویٹ اسکولوں کو 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایت

279

پشاور: پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کے عملہ اورمنتظمین کو ہدایت کی ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے۔ اس سلسلے میںپی ایس آر اے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر NCOCنے احکامات جاری کیئے ہیں کہ تمام اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کوویکسین لگوائی جائے جس کے لئے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے22 اضلاع میں یکم فروری سے لے کر 14 فروری تک کورونا ویکسین مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سےNCOC اور صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر پی ایس آر اے نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کر تے ہوئے بچوں اور متعلقہ عملہ کو کورونا ویکسین لگوائی جائے اور بچوںا  کے والدین سے ویکسین لگوانے کی اجازت بھی لی جائے، بصورت دیگر ایسے بچوں کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گااورضلعی ا نتظامیہ ویکسی نیشن ٹیم کی رپورٹ پر تعاون نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی بھی کرے گی۔

تاہم تمام پرائیوٹ اسکولوں کے پرنسپل اور تنظیموں سے پی ایس آر اے نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس قومی فریضہ کو احسن طریقے سے نبھانے کی خاطر تمام بچوں کو کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔